میں نماز کے بارے ارشادات آپ کے گوش گزار کر رہا ہوں. اور نماز قائم کرو میری یاد کے لئے۔ کامیاب ہوگئے وہ مومن جو نماز اللہ تعالیٰ کے خوف سے ادا کرتے ہیں. بے شک نماز برائی اور بےحیائی سے روکتی ہے۔ صبر و نماز سے استقامت حاصل کرو۔ بےشک نماز مسلمان پر مقرر اوقات میں فرض ہے۔ اب کچھ احادیث کی روشنی میں۔ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ نماز دین کا ستون ہے۔جس نے اسے قائم رکھا اس کا دین قائم رہا اور جس نے اس کو ترک کیا اس نے دین اسلام کو ڈھادیا۔ جس نے پانچ نمازوں کی محافظت کی اور یقین جانا کہ وہ اللہﷻ کی طرف سے ہیں وہ جنت میں جائے گا۔ اس کے ساتھ اجازت چاہوں گا۔۔۔
اقامتِ دین کے لیے علماء، طلباء اور عوام الناس کو باشعور و باخبر بنانا،دینی مدارس کے بہترین تشخص کو اُجاگر کرنا اور عوام الناس کی خدمت کرنا۔