( AH 1443 ) 2021 - ربيع الأول 20

ہماری پالیسی

ہماری پالیسی

  • “دینی مدارس ڈاٹ کام” کے ایڈمنز، مدیران کا کوئی خاص مسلکی، سیاسی یا فکری فہم ہوسکتا ہے، مگر ان کے نقطہ نظر سے ہٹ کر یا متصادم تحریروں کی اشاعت پر بھی پابندی نہیں، شرط یہ ہے کہ دلیل اور توازن سے بات کہی گئی ہو۔
  • ادارہ کسی بھی موضوع و خیال کو موضوع بحث بنانے میں کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کرے گا جب تک کہ وہ ادارہ کے مسلکِ اعتدال کو نقصان نہ پہنچا رہا ہو۔
  • ادارہ تمام دینی، سیاسی و غیر سیاسی یا دوسری تنظیموں اور قیادت کی حمایت و تنقید میں لکھی گئی ایسی تمام تحاریر کو شائع کرے گا جن میں تنقید و حمایت کے آداب ملحوظ رکھے گئے ہوں۔
  • ادارہ خود کو کسی دینی و لادینی، سیاسی و غیر سیاسی تنظیم یا کسی گروہ و مکتب فکر کا نمائندہ بننے سے بچانے کے لیے مخصوص تحاریر روکنے کا مجاز ہوگا-
  • تمام لکھاریوں کو فقہی و فروعی آراء اختیار کرنے اور انھیں اپنی تحریر میں شامل کرنے کی آزادی ہے۔ لیکن کسی بھی فقہی و فروعی بحث پر مناظرے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • لائبریری میں ہر طرح کی کتب شامل کی جائیں گی۔ کسی بھی مصنف یا پبلشر کے توجہ دِلانے پر کسی بھی کتاب کو اَپلوڈ کرنے یا نہ کرنے کے فیصلہ پر نظرثانی کی جائے گی۔
  • تمام فتاویٰ مسلک اہلِ سنت والجماعت فقہ حنفی اور تحقیق کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔ کسی بھی علمی نکتہ پر آراء کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
  • تمام خبروں اور مضامین کی اشاعت وغیرہ کے سلسلہ میں غیرجانبدارانہ پالیسی کو مقدم رکھا جائے گا۔

دینی مدارس ڈاٹ کام کا استعمال

آپ اس ویب سائٹ اور اس سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے دینی مدارس ڈاٹ کام سے مستفید ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو مثبت طریقے سے معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Create New Account!

Fill the forms below to register

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.