ہمارا تعارف

تعارف ‘دینی مدارس ڈاٹ کام’

ہمارا تعارف:

دینی مدارس ڈاٹ کام” دینی حلقوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، جس کی بنیاد “ادارہ تحفظ معاشرہ” (Save the Society)  (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام اور پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ (شیخ الحدیث جامعہ مدنیہ و جامعہ محمدیہ، لاہور) کی خصوصی دُعاؤں سے ممتاز دینی سکالر حضرت مولانا زاہدالراشدی مدظلہم (شیخ الحدیث جامعہ نصرۃ العلوم، گوجرانوالا) کی سرپرستی میں یکم اگست 2020ء کو رکھی گئی۔ اس کا مقصد عوامی مفاد میں کام کرنا، ہر طرح کے قارئین اور ناظرین کو آگاہ رکھتے ہوئے غیر جانبدارانہ اور مستند معلومات کی فراہمی، علماء و طلباء کی حوصلہ افزائی اور رابطہ کاری، آن لائن کورسز کا اجراء، فرقہ وارانہ تعصبات کے خاتمہ کے ذریعے اتحادِ اُمت کا فروغ اور سب سے بہتر معیار اور امتیازی مواد و سروس کی فراہمی ہے۔

وژن

دینی مدارس نظریہ پاکستان کے محافظ، تعلیم و تربیت کا منبع، اتحاد، امن اور ترقی کا ذریعہ ہیں اور ان مقاصد کے قیام و احیاء کے لیے “دینی مدارس ڈاٹ کام” اہلِ اسلام کا مستند ترین اور مؤثر پلیٹ فارم ہے۔

مشن

اقامتِ دین کے لیے علماء، طلباء اور عوام الناس کو باشعور و باخبر بنانا،دینی مدارس کے بہترین تشخص کو اُجاگر کرنا اور عوام الناس کی خدمت کرنا۔

اغراض و مقاصد:

(۱)      دینی اداروں سے منسلک تمام علماء، اساتذہ اور طلباءو طالبات کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا۔

(۲)      پاکستان سے فرقہ وارانہ انتہا پسندی اور عدم برداشت کے ماحول کا خاتمہ کرنا۔

(۳)     اُسوۂ حسنہ کی روشنی میں اصلاحِ معاشرہ کا فریضہ سرانجام دینا۔

(۴)     معاشرے کو بے راہ روی اور فحاشی سے پاک کرنا۔

(۵)     آن لائن کورسز کا اجراء کرنا اور پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافہ کرکے غربت و جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا۔

(۶)      قرآن و حدیث اور اسلامی علوم و فنون سے مسلم معاشرے کے ربط و تعلق کو قائم رکھنا۔

(۷)     مکالمہ کے فروغ کے ذریعے تنوع اور مختلف الآراء حقائق و نظریات کا بہتر فہم پیدا کرنا۔

(۸)     دینی  سرگرمیوں کی تشہیر کرنا اور انہیں عوام الناس تک پہنچانا۔

(۹)      مختلف ایشوز کے حوالے سے شرعی رہنمائی اور علماء کے مؤقف سے عامۃ الناس کو باخبر کرنا۔

(۱۰)     نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی، ان کی ٹریننگ کا اہتمام اور سالانہ ایوارڈز کا اجراء

Welcome Back!

Login to your account below

Create New Account!

Fill the forms below to register

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.