بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کو شادی کی دسویں سالگرہ پر ان کے شوہر نے ہیروں کا تحفہ دیا ہے۔
سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیئل ویبر کی شادی کو 10سال مکمل ہو چکے ہیں،اس موقع پرانہیں اپنے شوہر کی طرف سے ہیروں کا تحفہ ملا ہے۔
سنی لیون کے شوہر ڈینیئل ویبر نے شادی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ کو ایک خوبصورت ہیرے کا ہار دیا ہے، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہیروں کا ہار پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
اس سے قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ میں سنی لیونی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میری پہلی محبت کو شادی کی 10ویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ ہمیشہ دعا کرتی ہیں کہ مرتے دم تک اُن کا اور ڈینئل کا ساتھ برقرار رہے۔