اپیل برائے تعاون

اپیل برائے تعاون

“دینی مدارس ڈاٹ کام” کی عظیم الشان ویب سائٹس اور تمام دینی و تعلیمی پروگرامز کو جاری رکھنے میں تعاون فرمائیں

جیسا کہ آپ احباب کے علم میں ہے کہ “ادارہ تحفظ معاشرہ” (Save the Society)  (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام اور پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ (شیخ الحدیث جامعہ مدنیہ و جامعہ محمدیہ، لاہور) کی سرپرستی میں قائم ان عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کو جاری رکھنے کے لئے ایک بڑی ٹیم ہمہ وقت خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ جن کے وظائف اور دیگر اخراجات کے سلسلہ میں ایک بڑی رقم (تین لاکھ سے زائد) ماہانہ خرچ ہو تی ہے۔ اور یہ سب اخراجات اللہ کے فضل وکرم کے بعد آپ جیسے مخلص اور مخیر حضرات کے تعاون سے پورے ہوتے ہیں۔تبلیغ دین کے یہ کام در حقیقت اللہ کے ہیں اور انہیں اللہ تعالیٰ ہی مکمل فرماتے ہیں۔ یہ تو ان لوگوں کی خوش قسمتی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ اس سلسلے میں توفیق دیتے ہیں اور وہ ان کاموں کی تکمیل کا باعث بنتے ہیں۔ چونکہ یہ کام بہت عظیم ہے اور اس کا اجر بھی اللہ کے ہاں بہت زیادہ ہے، لہٰذا اس کیلئے درمیان میں مالی ودیگر مشکلات آتی رہتی ہیں جس وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا کے اس پر فتن دور میں ان سائٹس کی دعوتی واصلاحی افادیت اور معاشرے میں ا ن کے مثبت اور تعمیری کردار سےتو ہر ذی شعور انسان بخوبی آگاہ ہے۔ ہماری یہ ویب سائٹس اب الحمد للہ معاشرہ میں نہ صرف کافی مقبول ہوچکی ہیں ، بلکہ ان پر بہت زیادہ علمی واصلاحی ڈیٹا اور مواد بھی اپلوڈ کیا جا چکا ہے۔جنہیں باقاعدہ پروفیشنل اور اچھے انداز میں مسلسل چلانے کے آپ کے مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

حدیث نبوی ﷺہے:

مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَدْ غَزَا، وَمَنْ خَلَفَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا (بخاری:2863)

جس شخص نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو سازوسامان دیا (گویا) اس نے خود جہاد کیا۔ اور جس شخص نے غازی کے گھر بار کی نگرانی کی، گویااس نے خود جہاد کیا۔

اس حدیث مبارکہ کے مطابق جو شخص مالی کفالت کرے گا اس کے لئے بھی اتنا ہی اجر جتنا کہ میدان عمل میں شریک شخص کے لئے ہے۔

تو آئیے! ادارہ کے ساتھ ماہانہ یا سالانہ بنیادوں پر تعاون کا ایک سلسلہ شروع کریں، تاکہ دین حق کے عالمگیر پیغام امن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا جا سکے۔ اللہ ہم سب حامی وناصر ہو اور ہمیں اپنے دین حنیف کی خدمت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

: ادارہ کے ساتھ تعاون کے لئے رابطہ نمبربمعہ بنک اکاؤنٹ

 

Account No. 0560320204220

Askari Bank, Faisal Town Branch (Code: 056), Lahore

IBAN: PK10 ASCM 0000 5603 2020 4220

فون نمبر:  03007334677

ای میل deenimadarisofficial@gmail.com

Welcome Back!

Login to your account below

Create New Account!

Fill the forms below to register

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.